لاہور (سپیشل کرائم رہورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنےوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران 11132 رکشہ ڈرائیورز اور موٹرسائیکلسٹ سے روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی 7211 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا.
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 3362 بند رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چھوڑا جاچکا ہے، 62703 گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور نے سٹی ڈویژن میں ناکہ جات کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا، سی ٹی او لاہور نے سٹی ڈویژن کے مخلتف ناکہ جات، نیو ائیر پورٹ ، مغلپورہ اور لوئر مال کا دورہ کیا، ڈی ایس پی ٹریفک نے سی ٹی او لاہور کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔
سی ٹی او لاہور نے اپنی نگرانی میں ڈبل سوار موٹرسائیکلوں اور رکشوں کےخلاف کارروائی کروائی، سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے ضمانتی مچلکے جمع کروانے والوں کی فہرست تمام وارڈنز کو مہیا کر دی گئی،دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج ہوگا، سید حماد عابد نے ناکے بڑھانے، ڈبل سوار موٹرسائیکلوں اور کار میں دو سے زائد افراد کےخلاف مزید سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری عالمی وباء کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کریں،تمام سرکل افسران اپنی نگرانی میں جزوی لاک ڈاؤن کو یقینی بنائیں، لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی نقل وحرکت کو محدود کیا جا رہا ہے، شہری بلاوجہ اور غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔
دوسری جانب شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 7 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوث گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کو تاش پر جواء کھیلتے موقع سے گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 32 ہزار سے زائد نقد رقم اور تاش کے پتے برآمد کیے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بلال, نوید , ظہیر , کامران, شہباز, عرفان, اور کامران کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے.