ٹائیگر فورس ختم کرکے بلدیاتی نظام بحال کیا جائے: شہباز شریف

12 Apr, 2020 | 08:38 AM

Sughra Afzal

ماڈل ٹاون (عمر اسلم) مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس، قائد حزب اختلاف نے احساس پروگرام کی تقسیم کے طریقہ کار پرتحفظات کا اظہار کردیا، سرانجام خان، راجہ اشفاق سرور ، رانا افضل کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

 ویڈیولنک اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر سمیت سینئر (ن )لیگی رہنماؤں نے شرکت کی، شہبازشریف نے احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کا تماشہ ختم اور بلدیاتی نظام بحال ہو نا چاہیے۔

قائد حزب اختلاف نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں قوم کی مددفرض ہے۔(ن) لیگی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ سفید پوش گھرانوں کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ڈاکٹرز، طبی عملے کو ضروری ساز وسامان کی فراہمی کے عمل کو مزید تیزکیاجائے۔

اجلاس میں صدرمسلم لیگ( ن )میاں محمد شہبازشریف نے سرانجام خان، راجہ اشفاق سرور، راجہ محمد افضل کی وفات پر اظہارافسوس کیا اور اُن کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

شہبازشریف نے راجہ اشفاق سرور کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی سیاست کا اوڑھنا بچھونا تھا، انہوں نے ذمہ داری بڑے احسن انداز سے نبھائی، قیادت نے انہیں ہمیشہ کھرا سچا اور وفادار پایا جبکہ ان کی قومی، عوامی سیاسی و جمہوری خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناءاللہ سمیت دیگر بھی نے تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہےکہ قائد حزب اختلاف  میاں محمد شہباز شریف 22 مارچ کو لندن سے لاہور پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو رضاکارانہ طور پر اپنی رہائش گاہ قرنطینہ کرلیا تھا جہاں انہوں نے 19 روز گزارے۔

مزیدخبریں