سری لنکا کے تجارتی وفد کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ

12 Apr, 2019 | 09:38 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( شہزاد خان ) سری لنکن تجارتی وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس ایںڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، نائب صدر فہیم الرحمن سیگل اور مختلف صنعتی و تجارتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی، سری لنکن وفد نے گارمنٹس کی امپورٹ پر مسائل سے آگاہ کیا۔

ایوان صںعت وتجارت میں منعقدہ اہم میٹنگ میں ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر میاں زاہد جاوید، فاؤنڈر ممبر لاہور چیمبر رحمت اللہ جاوید اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ سری لنکن وفد کے اراکین نے کہا کہ دورے کا مقصد دوطرفہ تجارت کے مواقعوں کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گارمنٹس کی امپورٹ کے دوران شیپمنٹس کلِئیر کرانے کیلئے ہفتوں درکار ہوتے ہیں۔ لاہور چیمبر اس مسئلے کے حل کیلئے کسٹم حکام سے بات کرے۔

ایوان صنعت وتجارت کے نائب صدر فہیم الرحمن سیگل نے کہا کہ دو ہزار سولہ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارتی حجم تین سو چودہ ملین ڈالر تھا جو دو ہزار اٹھارہ میں بڑھ کر چھ سو چونسٹھ ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے جو حوصلہ افزا ہے۔

مزیدخبریں