سٹی42: ٹیکس چوروں سے ملی بھگت کرکے ٹیکس چوری کے گُر سکھانے والے افسروں و عملہ کی شامت آگئی، ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس کے کرپٹ افسروں و عملہ کےگرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے "انٹیگریٹی مینجمنٹ سیل"قائم کردیا
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس اور کسٹمز سروس میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کیلئے "انٹیگریٹی مینجمنٹ سیل " قائم کردیا ہے، ایف بی آر نے کرپشن کرنے والے عملہ کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن بھی متعارف کروا دی ہے۔
ٹیکس گزار ایف بی آر عملہ کی بدعنوانی کی شکایات 111772772 پر کال کرکے درج کروا سکتے ہیں، ٹیکس گزار فیلڈ آفسز میں براہ راست شکایات کا اندراج بھی کروا سکتے ہیں- ٹیکس گزار رشوت کا مطالبہ کرنے والے سٹاف کے خلاف سیکرٹری آئی ایم سی ایف بی آر کے نام خطوط بھی بھجوا سکتے ہیں۔