سرکاری افسران کی شاہی من مانیاں، ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ کرلیا

12 Apr, 2019 | 06:19 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) بیوروکریسی کی جانب سے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے کے رحجان میں اضافہ، 100 روز میں توہین عدالت درخواستوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کرگئی، چیف سیکرٹری، ڈی جی ایل ڈی اے اور وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر افسران کیخلاف توہین عدالت درخواستوں پر نوٹس، جواب طلب کرلیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں تین ماہ دس دنوں کے دوران توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد گیارہ سو سے تجاوز کرگئی، ہائیکورٹ میں روزانہ مجموعی طور پر آٹھ سے زائد توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت معمول بن چکی ہے، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سی سی پی او بی اے ناصر اور ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف سب سے زیادہ توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئی ہیں۔

وکلاء اور سائلین کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے والے افسران کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی ہونی چاہیئے تاکہ وہ آئندہ عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔

مزیدخبریں