امام کعبہ کی لاہور آمد، شیڈول جاری

12 Apr, 2019 | 04:37 PM

Sughra Afzal

‎(عثمان خان) امام کعبہ الشیخ عبداللہ بن عوادالجہنی 16 اپریل کو اسلام آباد سے لاہور آئیں گے، لاہور میں اعلیٰ حکام امام کعبہ کا استقبال کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرمذہبی امور پیرسعیدالحسن اور علامہ طاہرمحمود اشرفی بھی امام کعبہ کے ہمراہ ہوں گے، امام کعبہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب،اسپیکر پنجاب اسمبلی اور گورنر پنجاب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے، امام کعبہ متحدہ علماء بورڈ اور پاکستان علماء کونسل کے دفاتر کا دورہ بھی کریں گے،امام کعبہ پروفیسر سینیٹرساجد میرکی دعوت پرمرکز جمعیت اہلحدیث کا دورہ اور علماء کرام سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کےمطابق امام کعبہ الشیخ عبداللہ بن عواد الجہنی نماز مغرب بادشاہی مسجد اور نمازعشاء جامعہ اشرفیہ میں پڑھائیں گے۔

مزیدخبریں