"حکومت کیلئے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں"

12 Apr, 2019 | 11:59 AM

Sughra Afzal

(فاران یامین) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کے لیےاگلے تین ماہ بہت اہم ہیں،مودی کو اگر اکثریت نہ ملی تو وہ پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کرے گا،مودی کے پی کے اور بلوچستان میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے دہشتگردی کرائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار  عثمان بزدار کی آمد سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا اور سکیورٹی کا جائزہ لیا، اس موقع پر ریلوے اسٹیشن کو نہ صرف چمکایا گیا بلکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب ریلوے اسٹیشن پہنچے تو وزیر ریلوے شیخ رشید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعلیٰ کے لیے ٹرین میں پی ایم سیلون کی خوبصورت بوگی لگائی گئی تھی، وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور صوبائی وزیر حافظ ممتاز بھی سردار عثمان بزدار کے ہمراہ تھے۔

راولپنڈی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن رہنماؤں کی ضمانتوں کے فیصلوں پر کہا کہ وہ قانونی ماہر نہیں مگر اعتزاز احسن کے انٹرویو کے مطابق ضمانتوں کے ایسے فیصلے دنیا بھر کی تاریخ میں نہیں ملتے، میاں محمد نواز شریف اور زرداری نے ایک دوسرے پر کیس بنائے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان چین اور ایران کے دورے کے بعد ایمبیسڈرز اوران کی فیملی کو ریل کے سفر کی دعوت دیں گے،انہوں نے بتایا کہ4 اسٹیم انجن  کے پی کےکے حوالے کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں