یونیک ہائی سکول بحریہ ٹاون کیمپس کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات

12 Apr, 2018 | 10:25 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سیرت نقوی:یونیک ہائی سکول بحریہ ٹاون کیمپس کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا، بچوں نے مختلف پرفارمنسز اور ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیے۔

بچوں نےایک طرف سیوٹری کا پیغام پرفارمنس کی شکل میں پیش کیا تو دوسری طرف والدین کو اولڈ ہاوس چھوڑ کر آنے والی اولاد کو ٹیبلوفارم میں تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر حاضرین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔طلباء نے ''یا رب دل مسلم کو جو زندہ تمنا دے'' پرفارم کیا تو طالبات نے دنیا کی خوبصورت ہستی ماں کو خراج تحسین پیش کیا,اور خوب داد سمیٹی۔

تقریب میں خوبصورت ہیرسٹائل بنائے اور گلابی ملبوسات زیب تن کیے ننھی کلیوں نے ایروبکس کا مظاہرہ کیا جس نے خوب سماں باندھا، سکول کے ریکٹر امجد علی خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ان کا کہناہے کہ آج بچوں کو ان کی کارکردگی کا پھل ملا اور یہ طلباء کی کاوشوں کو سراہنے کا دن ہے۔تقریب کے اختتام میں پری کلاسسزسے سیکنڈری کلاس تک بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں