شاہ رخ ندیم: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ ایک مرتبہ پھر نواز شریف پر برس پڑے۔ انکا کہنا ہے کہ آپ نظریاتی نہیں بلکہ نظر آتی ہے ، آپ جلد اڈیالہ جیل میں نظر آئیں گے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مارکو پولو ہوٹل میں پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی یاد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک اگر کسی نے غریبوں کو بطور طبقہ پہچان دی اور شعور دیا تو وہ بھٹو شہید تھے۔ جنہوں نے قوم کو جینے کا سلیقہ دیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: الیکشن قریب آتے ہی ن لیگ کو جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی کا خیال آگیا
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں شہباز شریف کے حکم کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔ نواز شریف چھوٹے بھائی سے پوچھیں جیل میں صفائیاں کیوں ہورہی ہے.
پڑھنا مت بھولئے:بیساکھی میلہ، بھارت سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
وسطی پنجاب کے صدر نے کہا نواز شریف نے ساری زندگی ووٹ کے تقدس کو پامال کیا۔ اب ووٹ کی حرمت کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلی باری بی بی کے بیٹے اور بھٹو کے نواسے کی ہے۔