جنوبی پنجاب بن جائے تو بہاولپور کوصوبے کا ہیڈ بنائیں گے:پیر پگاڑا

12 Apr, 2018 | 08:10 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی اکبر: مسلم لیگ فگشنل پیر پگاڑا کی جنوبی پنجاب صوبہ محاز کے رہنماوں سے ملاقات۔ پیر پگاڑا کا کہنا ہے اگر نواز شریف کو منفی کر دیا گیا تب بھی پنجاب میں مسلم لیگ کی حکومت بنے گی۔ محاذ کے رہنماوں کا کہنا ہے دونوں بڑی جماعتوں نے جنوبی پنجاب کے معاملے پر عوام کو گمراہ کیا۔

الیکشن کے قریب آتے ہی جوڑ توڑ اور سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ملاقات کے لیے پیر پگاڑا پہنچے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سیکرٹریٹ۔ پریس کانفرنس میں پیشن گوئی کرتے ہوئے پیر صاحب کا کہناتھا کہ زمینی حقائق بتا رہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں مسلم لیگ پنجاب کامیابی ہوگی۔

مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے صوبے کے حوالے پارلمنٹ سے آئینی ترمیم کریں ورنہ آئندہ الیکشن حکمران جماعت جنوبی پنجاب میں خوش آمدید کہنے والا کوئی نہیں ہوگا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں: الیکشن قریب آتے ہی ن لیگ کو جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی کا خیال آگیا

اس موقع پر پیر پگاڑا کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب بن جائے تو بہاولپور کوصوبے کا ہیڈ بنائیں گے ،گرینڈ الائنس کے لیے مسلم لیگ ن کے باغی لوگوں کو اس پلٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی دعوت دی ہے۔

 

مزیدخبریں