ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیساکھی میلہ، بھارت سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

بیساکھی میلہ، بھارت سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان ظہیر: سکھ مذہب کے روایتی تہوار بیساکھی میلے کی تقریبات کے لیے بھارت سے 1700 سے زائد سکھ یاتری اٹاری ریلوے سٹیشن سے خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے سٹیشن لاہور پہنچ گئے۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک نے پرتپاک استقبال کیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے براستہ واہگہ خصوصی ٹرین کے ذریعے1700 سکھ یاتری لاہور پہنچے۔ ڈپٹی سیکرٹری شیرائن، سردار تارا سنگھ، پردھان سردار تارا سنگھ اور طارق وزیر خان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

سیکرٹری متروکہ وقف املاک طارق وزیر خان نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی حفاظت، قیام و طعام سمیت دیگر تمام سہولیات کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ سکھ یاتریوں کا پاکستان آنا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:کاروبار تباہ، سڑکیں بند، ٹریفک کا برا حال، تحریک لبیک کا دھرنا 10ویں روز بھی جاری

سکھ یاتریوں نے  کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کی حکومتوں  کو اپنے مفاد بالاتر رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔ پاکستان ایک پرامن ملک اور یہاں کے لوگ پیار کرنےوالے ہیں۔

 سکھ یاتری دس روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال ہوگی۔ سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے نارووال، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، کرتارپور صاحب، فاروق آباد، گردوارہ ڈیرہ صاحب بھی جائیں گے۔