(جمال الدین جمالی)لاہور سیشن کورٹ میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں، رواں سال میں دو بار سیشن کورٹ میں خون کی ہولی کھیلی جاچکی ہے جس کے نتیجے میں دو وکیل اور ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوئے ، آج پھر سیشن کورٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے مدعی کا سر پھاڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سراج الحسن کی عدالت میں پیشی کے بعد مانگا منڈی دوہرے قتل کیس کے مدعی اور ملزمان آپس میں لڑ پڑے، اس بار عدالت میں گولیاں تو نہ چل سکیں مگر اینٹیں چل گئیں، دونوں فریقین ایک دوسرے پر اینٹوں سے حملہ کرتے رہے،جس کے نتیجے میں مدعی عمران شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر تھانہ اسلام پورہ اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا۔
مدعی عمران کا کہنا تھا کہ اُس کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ملزمان محمد خان اور عرفان نے اس پر حملہ کیا۔