(جنید ریاض) پنجاب بھر میں 730 سکولوں کی عمارتیں انتہائی خطرناک قرار دے دی گئیں ہیں، ان عمارتوں میں سینکڑوں کمرے کسی بھی وقت گر سکتے ہیں، جس سے ہزاروں بچوں کی جان جا سکتی ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔عوام کیلئے بری خبر، نئی سرکاری بھرتیوں، ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد
سٹی 42 کے مطابق پنجاب میں اس وقت 730 سکولوں کی عمارتیں انتہائی خطرناک قرار دے دی گئی ہیں جن میں لاہور کے 17 سکول بھی شامل ہیں۔ افسو س کی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بلند وبانگ دعوؤں کے باوجود 730 کی گنتی سامنے آنا انتہائی افسوسناک امر ہے۔ مذکورہ عمارتوں کے سینکڑوں کمرے کسی بھی وقت گر سکتے ہیں جس سے سینکڑوں کیا ہزاروں بچوں کی جان بھی جاسکتی ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ملکی تاریخ میں پہلی بار بجٹ دستاویزات 30 اپریل کو بند کردی جائیں گی
پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کا کہنا ہے کہ 730 عمارتیں بچوں کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جلد انکی تعمیرومرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔