ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر، الیکشن کمیشن نے بڑی پابندی لگادی

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر، الیکشن کمیشن نے بڑی پابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام قسم کی نئی بھرتیوں، نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے اور ایک ترقیاتی سکیم کے فنڈز کسی دوسری ترقیاتی سکیم میں منتقل کرنے پابندی لگا دی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کوآزادانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی بھرتی پر اس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب کے 730 سکولوں پر موت کے سائے منڈلانے لگے۔

یہ حکم بھی جاری کیا گیا ہے کہ ایسے ترقیاتی منصوبے جن کی منظوری یکم اپریل 2018ء یا اس کے بعد ہوئی ہے مثلاً گیس پائپ لائن کی تنصیب، سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی سکیمیں یا کسی بھی قسم کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد روک دیا جائے گا۔ پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل نہیں کیے جائیں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہور کی سیشن کورٹ میں اینٹیں چل گئیں, تفصیلات جانیئے

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو تحریری طور پر اس حکم سے آگاہ کر دیا۔