ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی تاریخ میں پہلی بار بجٹ دستاویزات 30 اپریل کو بند کردی جائیں گی

ملکی تاریخ میں پہلی بار بجٹ دستاویزات 30 اپریل کو بند کردی جائیں گی
کیپشن: City42 - Budget
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی بجٹ دستاویزات رواں مالی سال کے دوران 30 اپریل کو بند کر دی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نئے مالی سال کے بجٹ میں 14 محکموں کو ترجیح دی جائے گی۔

سٹی 42 کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے وزیر اعلیٰ نے 14 محکموں کا تعین کر دیا۔ جن میں زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص ہوں گے۔ نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 70 فی صد فنڈز پرانی اور جاری ترقیاتی سکیموں جبکہ 30 فی صد نئی شروع کی جانے والی سکیموں کے لئے رکھے جائیں گے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، اربن ڈویلپمنٹ، واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن، پبلک بلڈنگز، آبپاشی، انرجی، زراعت حکومتی ترجیحات کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اداروں کو مئی اور جون کے اخراجات کے مساوی فنڈز رکھنے کے علاوہ باقی تمام فنڈز محکمہ خزانہ کو سرنڈر کرنے کا پابند بنا دیا گیا۔ سرکاری اداروں کو سرنڈر فنڈز کے بارے میں رپورٹس 15 اپریل تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔