عمیر افضل :علی ٹاون اورنج لائن اسٹیشن پر تجاوزات کی بھرمار ہے ۔ سپیڈو بس بھی ریڑھی بانوں کی طرح تجاوزات کا حصہ بن گیا ہے ،غیر قانونی چنگ چی رکشہ اسٹینڈ بھی قائم ہوچکا ہے
علی ٹاؤن اورنج لائن سٹیشن کے اطراف تجاوزات کی بھرمار سے مسافر پریشان ہوگئے ۔ اورنج لائن سٹیشن کے ساتھ قائم سپیڈو بس سٹینڈ بھی تجاوزات کا حصہ بن چکا ہے ۔پھلوں کی ریڑھیاں اور چنگ چی رکشوں کی بھرمار ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بننے لگی۔ غیر قانونی چنگ چی رکشوں کا اسٹینڈ بن چکا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے لیے گزرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ سے تجاوزات کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے۔