مارخورز اور پینتھرز آمنے سامنے؛ چیمپئینز کپ کا آغازآج ہو گا

11 Sep, 2024 | 09:14 PM

سٹی42:  چیمپئنز ون ڈے کپ آج  جمعرات سے  شروع ہونے جا رہا ہے۔

آج بدھ کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پہلے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں پانچوں ٹیموں کے کپتانوں اور مینٹورز نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ  تصاویر بنوائیں۔

پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی پہلے ون ڈے کرکٹ چیمپئین شپ میں صف اوّل کے قومی کھلاڑی بابراعظم ، شاہین آفریدی، محمدرضوان، فخرزمان، نسیم شاہ  کے ساتھ  تمام انٹرنیشنل کھلاڑی اور ڈومیسٹک پلیئرز شامل ہ رہے ہیں۔


چیمپئینز کپ کا فائنل جیتنے والی  ٹیم کو 3 کروڑ روپے اور رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ روپےکی انعامی رقم ملے گی۔

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی ٹورنامنٹ کے میچوں کے  دوران موجود ہوں گے۔

چیمپئینز کپ  کا افتتاحی میچ کل محمد رضوان کی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں