زاہد چوہدری :پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز ہے ۔ پہلے دو روز میں پنجاب میں 76 لاکھ بچوں جبکہ لاہور میں 8 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے
پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف ہیں ۔ پہلے دو روز 76 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔لاہور میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔راولپنڈی میں 4 لاکھ 13 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ملتان میں 6 لاکھ 37 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔پہلے دو روز 5 لاکھ 8 ہزار مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ نے کہا مہم کے دوران ترجیحی آبادیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،داخلی، خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔اعلی درجے کی انسداد پولیو مہم بچوں کی صحت کی ضامن ہے۔مہم کے دوران اضلاع صرف پولیو پر توجہ دیں
خضر افضال کی ہدایات دیں کہ ضلعی افسران مہم کی نگرانی کریں ،مہم کے دوران چیلنجز کے بارے بروقت آگاہ کیا جائے،پولیو کوائف میں ہیر پھیر پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے
مہم میں 15 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے،مہم میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، چکوال، اٹک، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گجرانوالہ ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، راجن پور شامل ہیں۔ پولیو مہم میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد حصہ لے رہے ہیں