سٹی 42 ِ:پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود سے ممبران قومی اسمبلی کی گرفتاری کے معاملے پر سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے سیکرٹری وزارت داخلہ خرم آغا کو خط لکھ دیا ، سیکرٹری قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ سے انکوائری کی درخواست کی ۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے سیکرٹری وزارت داخلہ خرم آغا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود سے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے معززممبران کو گرفتار کیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی نے اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ خط میں درخواست کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ اس حوالے سے معاملہ کی انکوائری کرے۔