ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارکان  قومی اسمبلی  کی گرفتاری ، سیکرٹری قومی اسمبلی کی  وزارت داخلہ سے انکوائری کی درخواست 

ارکان  قومی اسمبلی  کی گرفتاری ، سیکرٹری قومی اسمبلی کی  وزارت داخلہ سے انکوائری کی درخواست 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 ِ:پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود سے ممبران قومی اسمبلی کی گرفتاری  کے معاملے پر سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے سیکرٹری وزارت داخلہ خرم آغا کو خط لکھ دیا ، سیکرٹری قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ سے انکوائری کی درخواست کی ۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے سیکرٹری وزارت داخلہ خرم آغا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود سے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے معززممبران کو گرفتار کیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی نے اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ خط میں درخواست کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ  اس حوالے سے معاملہ کی انکوائری کرے۔