سٹی 42: ضلع رحیم یار خان میں ضمنی الیکشن کی وجہ سے کل بروز جمعرات 12 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان 3 میں 12 ستمبر بروز جمعرات کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کی وجہ سے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے،
ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کل NA171 کے ضمنی الیکشن کی وجہ سے عام تعطیل ہوگی۔