ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوہر اعجاز کی کیمپین؛  آئی پی پی  نے بجلی کی قیمت میں کمی کا بڑا اعلان کردیا 

گوہر اعجاز کی کیمپین؛  آئی پی پی  نے بجلی کی قیمت میں کمی کا بڑا اعلان کردیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوہر اعجاز کی آئی پی پیز کو پیمنٹ کم کر کے بجلی سستی کرنے کے لئے  کیمپین کے نتیجہ میں ایک  آئی پی پی نے بجلی کی قیمت میں کمی  کے لئے اپنی وصولی میں بھاری کمی کرنے کا اعلان کردیا ۔

کراچی میں  سی ای او آئی پی پی  عمران  خان نے کہا کہ ہم  ریٹرن  آن ایکیوٹی  کو رضا کارانہ  طور پر  18 فیصد سے 10 فیصد کررہے ہیں ۔اسی آئی پی پی کے مالک شہریار چشتی نے بتا یا کہ بجلی کی قیمت میں کمی اس لیے کر رہے ہیں کہ صارف مہنگی بجلی نہیں خرید پار رہے ۔ ملک میں مہنگائی اور بجلی  کی صورتحال بہت خراب ہے ۔ اس لیے   بجلی کی قیمت میں کمی کرنی چاہیے ۔ شہریار چشتی نے یہ بھی کہا کہ  قومی مفاد اور  صارفین کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کی قیمت  میں کمی کی ہے ۔ 2021 میں تمام  آئی پی پیز نے ریٹ آٖف ریٹرن میں 11 فیصد کمی کی تھی۔ اب پھر بجلی کی قیمت میں کمی  ہونا بے حد ضروری ہے 

یاد رہے گوہر اعجاز نے  آئی پی پیز کا معاملہ اٹھایا تھا اس کے بعد مہنگی بجلی پر احتجاج ہوئے اور  آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں  کو ختم کرنے اور بجلی سستی کرنے کے مطالبات سامنے آئے تھے