حسن علی :صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ ٹیوٹا کی کارکردگی ،اداروں میں ہیومن ریسورس کی ریشنلائزیشن اور نئی بھرتیوں کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
ٹیوٹا کے اداروں میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کیلئے نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد ٹیوٹا کے اداروں میں 13سو ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی کیا جائے گا
بھرتی کا عمل مکمّل شفافیت اور اور میرٹ پر ہوگا۔ٹیوٹا کے تنظیمی ڈھانچے میں بہتری کیلئے رولز میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر سکلڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ٹیونا کے اداروں میں کنسٹرکشن کے 8اورھاسپیٹیلٹی کے 3شارٹ کورسیز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کورسز 3سے 6ماہ کے ہوں گے اور پی سی ون کی منظوری کے بعد دسمبر میں کورسز کا آغاز کردیا جائے گا
3سالوں میں کنسٹرکشن میں 5850اورہاسپیٹیلٹی 200بچوں کو تربیت دی جائے گی۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری ضروری ہے ،پنجاب حکومت نے فنی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ٹیوٹا کے اداروں میں سولر سٹٹڈی کے کورسز شروع کرائے گئے ہیں۔صوبائی وزیر کی ٹیونا کے اداروں میں اساتذہ ،طلبا اور دیگر سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا سسٹم جلد لاگو کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ عالمی مارکیٹ میں ہنرمند افرادی قوت کی بہت ڈیمانڈ ہے،پاکستان بالخصوص پنجاب کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہے،
چئیرمن ٹیوٹا بریگیڈیئر ریٹائرڈ ساجد کھوکھر،سینئر ڈی جی اختر عباس بھروانہ،چیف آپریٹنگ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی
نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
11 Sep, 2024 | 05:31 PM