ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کی جیلوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر کی جیلوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی:    پنجاب کی جیلوں میں بیرکس کی مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے  ایک اہم اقدام ،  تمام جیلوں کی بیرکس میں کیمروں کی تنصیب کی جائے گی جس کا مقصد قیدیوں کی نگرانی اور جیل کے ماحول کی بہتری ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر  کے مطابق  کیمروں کی تنصیب 3 مراحل میں مکمل کی جائے گی، پہلے مرحلے میں سنٹرل اور ہائی سیکیورٹی جیلوں میں کیمرے نصب کیے جائیں گے  جبکہ ہر بیرک میں مانیٹرنگ کیلئے ایک کیمرہ نصب کیا جائے گا۔

پنجاب بھر کی جیلوں کی بیرکس میں تقریباً 4,500 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس اقدام سے بیرکس کی بہتر مانیٹرنگ ممکن ہو گی اور قیدیوں کی نقل و حرکت، بیماری کی صورت میں ہسپتال منتقلی کے اوقات اور بیرکس میں سامان کی چوری کی شکایات کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے بتایا کہ کیمروں کی تنصیب کیلئے سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی، سمری کی منظوری کے بعد ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا اور عملدرآمد کا آغاز ہو جائے گا۔

یہ اقدام جیلوں میں قیدیوں کے بہتر تحفظ اور نظم و نسق کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔