متعدد سرکاری محکمے اور ادارے بجلی کے بلوں کی مد میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

11 Sep, 2024 | 03:53 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا : شہر میں متعدد سرکاری محکمے اور ادارے بجلی کے بلوں کی مد میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے، ٹی ایم ایز پانچ ارب روپے کی نادہندگی کیساتھ سرفہرست آ گئے۔
 لیسکو میں واسا لاہور چار ارب روپے، پنجاب ایری گیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے ذمے تریسٹھ کروڑ روپے کے واجبات واجب الادا ہیں،اسی طرح محکمہ پولیس کے ذمہ پچپن کروڑ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ذمے پینتالیس کروڑ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہسپتال لاہور کے ذمے تینتالیس کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تیئس کروڑ، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی بائیس کروڑ روپے، محکمہ جیل پنجاب اکیس کروڑ، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی بیس کروڑ روپے، میو ہسپتال لاہور سترہ کروڑ روپے، وزارت ریلوے کے ذمہ چوالیس کروڑ، محکمہ پی ڈبلیو ڈی پاکستان کے ذمے نو کروڑ روپے، کیبنٹ سیکریٹریٹ کے ذمہ سات کروڑ روپے، جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے ذمے پانچ کروڑ روپے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج کے ذمہ تین کروڑ اور ایس ای بلڈنگز واپڈا ہاؤس کے ذمے تین کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

مزیدخبریں