ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار میں ختم نبوت سیمینار کا انعقاد،مفتی محمد حسن ،مولانا شفیع الرحمن سمیت دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا.
شان ختم نبوت شعبہ وکلاء کے زیر اہتمام ، لاہور ہائی کورٹ بار میں تحفظ ختم نبوت سیمینار منعقد کیا گیا ۔ جس میں مولانا سفیان غوری ، صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ ، سابق ممبر پنجاب بار کونسل رائے بشیر احمد ، سابق صدرلاہور ہائیکورٹ بار، اشتیاق اے خان شریک ہوئے۔طیب قریشی، عارف محمود رانا ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صدر ہائیکورٹ بار اسد منظور نے کہا کہ لاہور بار کی ممبر شپ کے فارم میں ختم نبوت کے عقیدہ کی شق کو شامل کیا جاے گا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں باب ختم نبوت بھی قائم کیا جاے گا ۔
لاہور ہائیکورٹ بار میں ختم نبوت سیمینار کا انعقاد
11 Sep, 2024 | 03:28 PM