علی ساہی: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا روڈ انفورسمنٹ میں زیرو ٹالیرنس کا حکم,ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز صوبہ بھر میں بلا تفریق کاروائی جاری رکھیں۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے ہدایات جاری کرتے کہافیلڈ افسران ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنائیں ،رواں ماہ ٹریفک پولیس نے 5 لاکھ 21 ہزار سے زائد کار موٹر سائیکل سواروں کے لائسنس چیک کئے،رواں ماہ ٹریفک پولیس نے 2 لاکھ 48 ہزار 676 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کمپین تیزی سے جاری ہے، بغیر لائسنس اور جرمانہ ادا نہ کرنے والے موٹر سائیکلوں کو تھانہ میں بند کیا جا رہا ہے،رواں ماہ 83 ہزار 632 شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی، موٹر سائیکل چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا کہناتھا کہ چالان سے بچنے کے لیے شہری فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جارہا ہے ،شہری فوری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔