ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن میں امیتابھ کا فی قسط معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن میں امیتابھ کا فی قسط معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اداکاری کے بے تاج بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ  بہترین میزبان بھی ہیں جس کا ثبوت سنہ  2000 سے نشر کیا جانے والا بھارتی شو’ کون بنے گا کروڑ پتی ہے ‘۔

 معروف ٹی وی شو' کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا سیزن 16 ان دنوں نشر کیا جارہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح امیتابھ بچن ہی  کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ  کے مطابق  امیتابھ بچن ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘  سیزن 16 کیلئے ایک قسط کا معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کررہے ہیں  جب کہ  گزشتہ سیزن میں امیتابھ بچن کی  فی قسط کا معاوضہ 4 سے 5 کروڑ روپے تھا۔  
سنہ 2000 میں بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن کا کیرئیر اتارچڑھاؤ کا شکار تھا جس دوران انہوں نے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘کے افتتاحی سیزن کی میزبانی کیلئے حامی بھی بھرلی، اس شو کے  پہلے سیزن کی شاندار کامیابی نے نہ صرف  امیتابھ بچن کی  شہرت میں اضافہ کیا بلکہ امیتابھ کا ٹھہرا فلمی کیرئیر بھی بحال کردیا، اسی سال امیتابھ بچن کو آدتیہ چوپڑا کے بلاک بسٹر رومانٹک  مووی  ’ محبتیں  ‘میں  دیکھا گیا۔

 ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے دوسرے سیزن میں بھی امیتابھ بچن اسی شان سے واپس تو آئے لیکن صحت کے مسائل کے سبب انہیں میزبانی کے فرائض سے دستبردار ہونا پڑا جس کے بعد اداکار شاہ رخ خان نے سیزن 3 تک میزبانی کی ذمہ داری سنبھالی لیکن عوام کے بھرپور مطالبے پر امیتابھ کو سیزن 4 میں میزبانی دی گئی تب سے اب تک امیتابھ بچن ہی مقبول کوئز شو کے ہر سیزن کی میزبانی کررہے ہیں۔

’کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے دیگر سیزن میں امیتابھ بچن کا معاوضہ

https://urdu.geo.tv/assets//uploads/updates/2024-09-11/379248_7313048_updates.jpg

واضح رہے کہ گزشتہ سال امیتابھ بچن نے شو کی آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا جس سے ان کے مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید اگلے سیزن میں اداکار میزبانی کے فرائض انجام نہیں دیں گے تاہم جولائی میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 کیلئے امیتابھ بچن کو شوٹنگ میں دیکھ کر مداح ایک بار پھر خوش ہوگئے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer