سلمان خان نے فلم ’ پھر ملیں گے‘ کا کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

11 Sep, 2024 | 03:07 PM

ویب ڈیسک:بالی ووڈکے میگا اسٹار سلمان خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے، ایکشن موویز کرنےو الےمیگااسٹار کے مداحوں نہ صرف بھارت میں ہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں جو اپنے پسندیدہ ہیرو کی ہر فلم، ویڈیو، پوسٹ اور تصویر کو لائیک کرتے ہیں اور اظہار محبت کرتے نظر آتے ہیں۔

بالی ووڈ میں معروف اداکار سلمان خان نے اپنے فلمی کیریئر میں مختلف النوع کردار ادا کیے ہیں لیکن ان کی فلمپھر ملیں گے‘ میں ایک ایچ آئی وی ایڈز کے مریض کا کردار بھی یادگار بن گیا۔ 

یہ فلم اداکارہ اور ہدایتکارہ رویتی نے ڈائریکٹ کی تھی، حال ہی میں فلم کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ جب پوری بالی ووڈ انڈسٹری انکار کر رہی تھی تب سلمان خان نے یہ کردار بغیر کسی معاوضے کے قبول کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ایڈز جیسے سنگین موضوع پر آگاہی پھیلانا پورے بھارت بالخصوص نوجوانوں کےلیے ضروری تھا،انہوں نے کہا کہ مجھے جلد ہی احساس ہوا کہ سنیما معاشرے کا آئینہ ہے اور ہر بھارتی کے دل کی دھڑکن بھی ہے۔

فلم کے مرکزی کردار کو ایچ آئی وی ہوتا ہے اور وہ کہانی کے اختتام پر مر جاتا ہے۔ تاہم اس کہانی کی وجہ سے پوری فلم انڈسٹری نے اس کردار کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تب میں نے سلمان خان کو کال کی، اگرچہ ان کے مداح اس اختتام سے خوش نہیں تھے لیکن پیغام پورے ملک میں پہنچ گیا۔

پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ اُس وقت اور آج بھی بالی ووڈ میں سب سے بڑا یوتھ آئیکون سلمان خان ہیں، انہوں نے فلمپھر ملیں گے‘ میں کام کرنے کا معاوضہ صرف ایک روپیہ لیا۔

مزیدخبریں