غربت اور مہنگائی سے پریشان شہری میڈیکل سٹور سے دودھ کے دو ڈبے چرا کر فرار

11 Sep, 2024 | 03:01 PM

عابد چوہدری: غربت اور مہنگائی کے باعث پریشان ایک شہری نے میڈیکل سٹور سے دودھ کے 2 ڈبے چُرا لیے،  شہری کی دودھ کے ڈبے چرانے کی واردات کی کلوز سرکٹ ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی  جس میں اس کے جرائم کی تفصیلات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہری نے میڈیکل سٹور سے ادویات کے ساتھ 8 ہزار روپے مالیت کے 2 خشک دودھ کے ڈبے نکلوائے۔ جب میڈیکل سٹور کا ملازم کچھ دیگر ادویات لینے کیلئے دوسری جانب گیا تو نوسرباز نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دودھ کے ڈبے چُرا لئے اور فرار ہو گیا۔

ملزم نے دودھ کے ڈبے اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کلوز سرکٹ فوٹیج میں ملزم کی موٹر سائیکل اور چوری کی کارروائی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

پولیس نے چوری کی اس واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ملزم کی تلاش جاری ہے۔
 

 
 
 
 
 

مزیدخبریں