مسافر نے 20 روپے کیلئے ڈرائیور کا کان کاٹ ڈالا

11 Sep, 2024 | 02:36 PM

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار  میں محض 20 روپے پر ہونے والے تنازع میں مسافر نے وین ڈرائیور کا کان کاٹ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیور امجد علی نے پاراچنار تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس نے وہاب علی اور ایک خاتون مسافر کو شہر سے اٹھایا اور کالج کالونی میں اتارا، منزل پر پہنچ کر مسافر نے 100 روپے ادا کیے اور 20 روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

ڈرائیور نے انکار کیا کہ کرایہ اتنا ہی بنتا ہے تو وہاب علی نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کا کان کاٹ لیا۔پولیس نے واقعے کے بعد ملزم وہاب علی کو گرفتار کر لیا ۔

واقعے کے بعد زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی،  بعد ازاں پولیس نے پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں