بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کو بڑا صدمہ، والد نے خودکشی کرلی

11 Sep, 2024 | 01:40 PM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا گہرے صدمے کا شکار ، اداکارہ کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، بالی ووڈ کی دیگر شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے جبکہ سابق شوہر و اداکار ارباز خان پہلے ان کے گھر پہنچ گئے، بالی ووڈ کی دوسری شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائشگاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ملائکہ اروڑا کے والد کی خودکشی کی خبر سنتے ہی سب سے پہلے ارباز خان ان کے گھر پہنچے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے ، حکام ابھی تک خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کر سکے،جب ملائکہ اروڑا کے والد نے انتہائی قدم اٹھایا تو اُس وقت اداکارہ گھر میں موجود نہیں تھیں، خودکشی کی خبر ملتے ہی وہ اپنے دیگر اہلخانہ اور سابق شوہر ارباز خان کے ہمراہ اپنے والد کی رہائش گاہ پر پہنچیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد نے 11 ستمبر کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تاہم ملائکہ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک حادثہ تھا۔

 واضح رہے کہ ملائکہ اروڑہ کی عمر جب 11 سال تھی تو ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔

مزیدخبریں