ن لیگ کو جھٹکا، بڑی اتحادی جماعت ناراض ہوگئی

11 Sep, 2024 | 01:01 PM

حسن علی:پنجاب میں ن لیگ کی اتحادی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کو بھی ن لیگ سے شکوے،آئی پی پی رہنماؤں نےوزراءکی جانب سے مسائل پرسنجیدگی نہ دکھانےپرقیادت کو آگاہ کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی پی پی ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈر نےحلقوں میں عوامی مسائل حل نہ ہونے پر اظہار تشویش کیا،ارکان اسمبلی نے لیگی قیادت کوشکایات کرتے کہا کہ اتحادی ہیں اورسلوک اپوزیشن والا ہورہا ہے،حلقے کےعوام نےووٹ دئیے ، کیا مسائل حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ؟

ارکان نےقیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کا حصہ رہنا ہے یا نہیں اس پر فیصلہ کرنا چاہیے ،لیگی قیادت نےرہنماؤں کی شکایات کے ازالے کیلئےورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا،آئندہ ہفتے اجلاس میں تمام ارکان کے مسائل پر مفصل رپورٹ تیار کی جائے گی۔

مزیدخبریں