حکومت ایک انتہائی خطرناک بل لا رہی ہے: اسد قیصر

11 Sep, 2024 | 12:46 PM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت جو بل لا رہی ہے اُسے روکنے کیلئے  ہر حد تک جائیں گے، یہ بل انتہائی خطرناک ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا  کہ ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آیا ہوں، کوشش کریں گے کہ آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت ایک شخص کو فائدہ دینے کے لیے سب کچھ کر رہی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کس کے پاس اتنی طاقت ہے کہ نقاب پوش افراد پارلیمنٹ میں گھس کر اراکین کو اٹھائیں؟ جمہوریت میں یہ چیز نہیں چلتی۔ علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں، وہ 4 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اور بطور وزیرِ اعلیٰ ملاقات کے لیے گئے تھے۔

اُن کا مزید کہنا تھا  ہے کہ وزیرِ اعلیٰ بارڈر اور صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کے بارے میں لوگوں سے ملیں گے۔

واضح رہے کہ عمر ایوب، زرتاج گل اور اسد قیصر پشاور ہائی کورٹ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے راہداری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔

مزیدخبریں