راودلشاد :پنجاب حکومت کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا حجم بڑھانے کا فیصلہ،لاہور کے ڈویلپمنٹ پیکیج کو 75 ارب سے بڑھا کر 138 ارب کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج مکمل کرنے کی ورکنگ مکمل کرلی گئی، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کو 2حصوں میں خرچ کیاجائے گا، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کی سکیموں پر عملدرآمد کا آغاز 20 ستمبر کے بعد ہوگا،گلیاں، سڑکیں، واٹر سپلائی اور سیوریج کی سکیموں کو مکمل کیا جائے گا،تمام یونین کونسلز کو ترقیاتی پیکیج میں شامل کیاگیا۔
پہلے مرحلے میں واٹر سپلائی ،سیوریج کی سکیموں کو مکمل کیاجائے گا،دوسرے مرحلے میں گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی،پختہ گلیاں، سڑکیں ،سٹریٹ لائٹس کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں شامل کیاگیا،لاہور شہر کی رابطہ سڑکوں کو بھی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج میں شامل کرلیاگیا،ایم سی ایل، محکمہ بلدیات ،واسا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کی سکیموں کو مکمل کریں گے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ماڈل یونین کونسلز کی اسکیموں کو بھی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج میں رکھا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق لاہور کی کوئی گلی کچی نہیں رہے گی، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے سکیموں کی ای ٹینڈنگ کرلی گئی ۔