سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی امریکی وفد کی ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

11 Sep, 2024 | 12:28 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے امریکی وفد کی ملاقات،قانون کی عملداری اور پیرول اینڈ پروبیش سسٹم بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔
 سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سے امریکی انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ بیورو کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت گارہٹ میکم نے کی۔ نورالامین مینگل نے وفد کو بتایا کہ محکمہ داخلہ نے پروبیشنرز کیلئے کمیونٹی سروس ماڈل متعارف کروایا ہے، بین الاقوامی ماڈل کےمطابق عدالتی حکم میں ہی پروبیشنرز کی کمیونٹی سروس اورمدت درج ہوگی۔ سیکرٹری داخلہ نے مزید کہا کہ پروبیشنرز سے انکی تعلیم اورتکنیکی مہارت کے مطابق کام لیا جائیگا، کمیونٹی سروس ماڈل کی بدولت بروبیشنرز معاشرے کے مفید شہری بنیں گے۔ امریکی نمائندے گارہٹ میکم نے کہا کہ حکومت پنجاب کا جیل ریفارمزماڈل قابل تعریف ہے، انصاف کی فراہمی اورقانون کی عملداری کیلئے پارٹنرشپ کے خواہاں ہیں، انہوں نے کہاکہ کمیونٹی سروس ماڈل کی کامیابی سےسالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

مزیدخبریں