ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان کی کلائی پر 41 کروڑ کی گھڑی میں ایسا کیا ؟دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سلمان خان کی کلائی پر 41 کروڑ کی گھڑی میں ایسا کیا ؟دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ کے مالک جیکب ایریبو کی جانب سے بالی وڈ دبنگ سلمان خان کو گھڑی پہنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

جیکب ایریبو دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ جیکب اینڈ کو کے مالک ہیں، دنیا کی امیر ترین شخصیات مثلاًمارک زکر برگ اور مکیش امبانی جیسے لوگ اس برانڈ کی گھڑ یوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

سلمان خان کی وائرل ویڈیو جیکب ایریبو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اداکار کو اپنے برانڈ کی بیش قیمت گھڑی ’ Billionaire III ‘ پہناتے دیکھاجاسکتا ہے، اس گھڑی میں چمکتے سیکڑوں ہیروں کو دیکھ کر ہی  اس کی قیمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں جیکب ایریبو نے لکھا ’میں نے کبھی کسی کو اپنی یہ گھڑی ٹرائی کرنے نہیں دی لیکن سلمان خان کیلئے میں نے یہ کیا‘۔

دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ’ بلینیئر III  ‘
جیکب اینڈ کو کی بلینیئر III گھڑی دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے جس کی قیمت بھارتی میڈیا پر 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے  بتائی گئی ہے۔

بلینیئر III  کی خاصیت
سوال یہ ہے کہ بلینیئر III گھڑی کی قیمت اتنی زیادہ کیوں ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلینیئر III گھڑی کو 152 قیراط کے زمرد کے انداز سے کٹے ہوئے ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کی ہر جگہ 76 ہیرے نصب ہیں، گھڑی کے ڈائل کو ایک منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے یہ منفرد ڈیزائن گھڑی کے پیچیدہ اندرونی نظام کو واضح کرتا ہے۔

بلینیئر III  کے بریسلیٹ پر 504 ہیرے نصب ہیں جب کہ مکمل گھڑی کو 704 قیمتی ہیروں کےساتھ تیار کیا گیا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer