ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ریکارڈسسٹم کیس ،فریقین کو  جواب کیلئے مزید مہلت مل گئی

پولیس ریکارڈسسٹم کیس ،فریقین کو  جواب کیلئے مزید مہلت مل گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نےپولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے متعلق کیس کی سماعت وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کی ،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی علی ضیاء باجوہ تین رکنی بنچ میں شامل ہیں ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل خواجہ محسن عباس سمیت دیگر پیش ہوئے ،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف ،ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی ، ڈی آئی جی احسن یونس کمرہ عدالت میں موجود تھے،پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کی جانب سے جواب جمع کروادیا گیا ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل خواجہ محسن عباس نے عدالت کو بتایا ایڈووکیٹ جنرل کو 27-A کا نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ گزشتہ 3 روز سے اسلام آباد میں مقیم ہیں، پنجاب حکومت کے لاء افسر نے استدعا کی کہ جواب داخل کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے بھی جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی، جسٹس فاروق حیدر نے ریماکس دئیے اس سسٹم پر کتنا پیسہ لگایا گیا اس کا کیا بنا ، آئندہ سماعت پر یہ بھی بتائیں ،چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاء افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر ثابت ہوا کہ پولیس ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کا نوٹیفکیشن ہی قانون کے مطابق نہیں تو پھر اس پر لگی رقم کس سے وصول کی جائے گی ، عدالت نے لاء افسران کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے۔

 

Ansa Awais

Content Writer