پی ٹی آئی لاہور میں احتجاجی ریلیاں کب نکالی جائینگی؟فیصلہ ہوگیا

11 Sep, 2024 | 11:48 AM

عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ،جمعہ کے روز لاہور میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی،پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر ریلیوں کی قیادت کریں گے، احتجاجی ریلیاں نماز جمعہ کے بعد نکالی جائیں گی،ریلیوں کا مقصد اسیر قائدین و کارکنان کی رہائی کے لئے احتجاج کرنا ہے۔

مزیدخبریں