ویب ڈیسک: سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے فیصلہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر ہونے والی اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں پر سخت ایکشن لے لیا۔
سپیکر ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق احمد کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی، سپیکر نے ہدایت کی کہ کمیٹی پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام کیمروں کی فوٹیجز کا مکمل جائزہ لے، کمیٹی 48 گھنٹے میں سارے واقعہ کی مکمل رپورٹ جمع کرائے۔
سردار ایاز صادق نے فیصلہ کیا کہ پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس سمیت جو بھی محکمہ توہین پارلیمنٹ کا مرتکب ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی بند کئے جانے کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے۔