فاران یامین : جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس و محافل کی سکیورٹی کامعاملہ، ایس پی سٹی آپریشن نےمنتظمین جلوس اور امن کمیٹی ممبران کیساتھ میٹنگ کی۔
ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈقاضی علی رضا نے میٹنگ کی صدارت کی،شرکاء میٹنگ میں متعلقہ ایس ایچ اوز، پیر اشرف سیالوی ،ذوالفقار نقوی ،منتظمین جلوس سمیت تاجر کمیونٹی اور امن کمیٹی کے ممبران شامل تھے،میٹنگ میں 8 ربیع الاول چپ جلوس ،میلاد کانفرنس مینار پاکستان،مشعل بردار جلوس،میلاد اجتماع محفل باباگراؤنڈسمیت جشن عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایس پی سٹی کاکہنا تھا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس پر تین درجاتی حصار سے چیکنگ کے بعد شرکاکو داخل ہونے کی جازت دی جائے گی۔