شاہین عتیق: امیر بالاج عرف ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس، چالان سیشن جج نے سماعت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت میں بھجوا دیا۔
تفصیلات کےمطابق عدالت نے کیس میں ہارون اور سہیل محمود کوحاضری مکمل کرنے کے لیے طلب کر لیا، چالان میں طیفی بٹ،گوگی بٹ اور بلاول کو اشتہاری ملزم قرار دے رکھا ہے۔
احسن شاہ اور مظفر ہلاک ہو چکے ہیں دونوں کی رپورٹ چالان سے منسلک کر دی گئیں ہیں، چالان میں امیر بالاج کے بھا ئی امیر مصب سمیت 36 گواہ نامزد ہیں۔
چالان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ,ثروت بتول نے سیشن جج کو بھجوایا جہاں سے کیس کو سماعت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت میں بھجوا دیا۔
واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کر دیا تھا۔
بالاج کے محافظوں نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا، حملہ آور کی چلائی ہوئی لگ بھگ چار گولیاں بالاج کے جسم میں پیوست ہو چکی تھیں، زخمی حالت میں لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔