قیصر کھوکھر : دو اہم محکموں کے سیکرٹریز کی اسامیاں خالی، اضافی چارج دے کر کام چلایا جانے لگا ، سیکرٹریز کی تعیناتی نہ ہونے سے انتظامی امور متاثر ہونے لگے۔
پنجاب کے دواہم محکموں کے سیکرٹریوں کی اسامیاں خالی پڑی ہیں ۔سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر کی سیٹ اس وقت خالی پڑی ہے۔ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کے پاس سیکرٹری انفارمیشن کا اضافی چارج ہے ،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی سیٹ بھی اس وقت خالی پڑی ہے۔ خالد نذیر وٹو کے پاس سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا اضافی چارج ہے۔ ڈی سی چنیوٹ کی سیٹ بھی خالی ہے ۔یہ اسامیاں خالی ہونے سے انتظامی معاملات متا ثر ہو رہے ہیں۔