ویب ڈیسک: برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر جس کے بائث مرغی کا گوشت مہنگا ہوگیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 4 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں مزید 4 روپے کا اضافہ ہونے سے گوشت کی فی کلو نئی قیمت 584روپے ہو گئی،زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 3 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 386 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 400 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔