کار سوار کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنا مہنگا پڑگیا

11 Sep, 2024 | 10:54 AM

عرفان ملک:   کار سوار کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنا مہنگا پڑگیا،مسلسل خلاف ورزی پر اسے 40,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کار سوار نے 91 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں، جن میں 77 بار ٹریفک سگنل توڑنے اور 14 بار لین لائن کی خلاف ورزی شامل ہے۔

ٹریفک پولیس نے موقع پر جرمانے کی وصولی کی اور کار ڈرائیور نے فوراً 40,500 روپے جرمانہ ادا کر دیا۔ یہ اقدام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ایک وارننگ ہے کہ قوانین کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔
 

 
 

مزیدخبریں