ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں کمی ، اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کا راج

ڈالر کی قدر میں کمی ، اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کا راج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:  انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں7  پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ 

ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے  روز   انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہونے ڈالر 278.62 روپے سے کم ہوکر 278.55 روپے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کمی سے 280.95 روپے کا ہوگیا ،دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یوور 1.58 روپے سستا ہوکر 309.52 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 1.42 روپے کمی کے بعد 367.23   روپے کا ہوگیا  ، یو اے ای درہم بھی 3 پیسے کمی سے 76.50 روپے پر آگیا ،سعودی ریال 3 پیسے کمی کے بعد  74.73 روپے  کا ہوگیا۔

 دوسری جانب  پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے ،100 انڈیکس 215 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 502 پر آ گیا ہے جبکہ   گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79 ہزار 286 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔