ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسویٰ فاطمہ: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا  تاہم خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشکا امکان ہے۔

شہر  لاہور  میں آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ  کا مچولی جاری، سورج کی تپش کے باعث درجہ حرارت بڑھ گیا جبکہ  آج بارش برسنے کے 7 فیصد امکانات موجود ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، لیاری، کیماڑی، سلطانہ آباد، قیوم آباد اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آج پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔   شہر میں مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بھی خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔ 
 دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق   اسلام آباد اور گردوانوح میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کے 40 فیصد امکانات ہیں،خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔  کوہستان ، بٹگرام ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ،چترال سوات ،دیر، پشاور، کو ہاٹ اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب  میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔صبح کے اوقات میں جہلم، گجرات، خو شاب، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک ، میا نوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

  محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، تاہم شام کے او قات میں مو سی خیل،ژوب، بارکھان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔