ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک اسسٹنٹ نے گھر سے بھاگنے والی لڑکی کو والدین سے ملادیا

ٹریفک اسسٹنٹ نے گھر سے بھاگنے والی لڑکی کو والدین سے ملادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: ٹریفک اسسٹنٹ عثمان کی فوری کارروائی اور حاضر دماغی نے 17 سالہ لڑکی کی زندگی بچا لی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹ  عثمان نے دوران ڈیوٹی لڑکی کو روتے ہوئے دیکھا، جو بار بار ایک بس سے اتر کر دوسری اور پھر تیسری گاڑی میں سوار ہو رہی تھی۔لڑکی کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی جب چند نامعلوم اوباش لڑکوں نے اس کا تعاقب کرنا شروع کر دیا۔

ٹریفک اسسٹنٹ عثمان نے فوراً پٹرولنگ آفیسر کو واقعہ کی اطلاع دی۔ پٹرولنگ آفیسر کی مدد سے لڑکی کو باحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

سی ٹی او نے ٹریفک اسسٹنٹ عثمان اور یاسر کی ہنگامی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور ساتھ ہی  انعام، اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔