سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں کاروکاری کے الزام تصادم پر پانچ افراد کے قتل کا نوٹس، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز رحیم یارخان کے تھانہ ماچکھہ میں کچے کے علاقے میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم سے پانچ افراد قتل ہوگئے تھے۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں دولت آباد میں ہونے والے تصادم کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں،ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ملزموں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے شروع کر دیئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے لرزہ خیزواقعہ میں 5 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔