جے یو آئی کے رہنما میر ظہور  احمد بادینی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے

11 Sep, 2024 | 03:23 AM

ویب ڈیسک: نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  کے رہنما میر ظہور  احمد بادینی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنما میر ظہور احمد بادینی اپنے دوست کے ہمراہ شہر سے مین آر سی ڈی شاہراہ کی جانب جارہے تھے کہ ڈگری کالج نوشکی فلور مل کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 گولیاں ظہوراحمد بادینی کو لگیں  اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ان کے ساتھ موجود  ان کے گارڈ  زبیر احمد گولی لگنے سے زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔اس واقعے میں 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ 

ے یو آئی نے میر ظہور بادینی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ،ضلعی رہنماء جے یو آئی نوشکی کا کہنا ہے پولیس ناکہ بندی کرکے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔

مزیدخبریں